پنجاب: 2 کلو چینی کیلئے عوام کی طویل قطاریں

April 13, 2021

لاہور میں دو کلو چینی کے لیے لمبی قطاریں لگ گئی، عوام کو طویل انتظار کرنا پڑگیا۔

سستے رمضان بازار میں شہروں کا کہنا ہے کہ صبح سے قطار میں کھڑے ہیں۔

صوبائی حکومت کے بازار میں ایک شہری کو صرف 2 کلو چینی دی جارہی ہے اور تصدیق کے لیے انگوٹھے پر مارکر سے نشان بھی لگایا جارہا ہے۔

فیصل آباد کے سستے رمضان بازاوں میں بھی ایک کلو چینی کے لیے شہریوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

پنجاب بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں میں 1 کلو چینی 65 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔