امریکا کا روس سے باہمی تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار

April 14, 2021

امریکی صدر بائیڈن نے روس کے صدر پیوٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، صدر بائیڈن نے باہمی تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

صدر بائیڈن نے ہتھیار کنٹرول، ایران جوہری پروگرام، افغانستان اور موسمیاتی تبدیلی پر باہمی تعاون پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی تحفظ کے لیے باہمی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا، صدر بائیڈن نے صدر پیوٹن کو ملاقات کی تجویز بھی دی۔