ایمن خان اور عائزہ خان کا رمضان المبارک سے متعلق پیغام

April 14, 2021

ماہ ِرمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد پاکستان بھر میں شہری آج پہلی سحری کریں گے۔ مقدس مہینے کی مبارکباد دینے کے لئے لوگ ایک دوسرے کو فون کالز،میسجز اور سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان کی شوبز شخصیات بھی اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دے رہی ہیں۔

عائزہ خا ن نے انسٹاگرام پر خوبصورت پھولوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ﷲ تعالیٰ ہماری حفاظت کرے اور ہماری تمام عبادتوں کو قبول کرے،آمین۔


ایمن خان نے انسٹاگرام پر بہت ہی خوبصورت مسجد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ﷲ تعالیٰ ہم سب کو اچھی صحت دے،آمین۔


دونوں اداکاراؤں کے پیغام کو لاکھوں لوگوں نےان کے اکاؤنٹس پر پسند کیا۔