آئرن اینڈ سٹیل سکریپ کی درآمدات میں 13.08 فیصد اضافہ

April 14, 2021

اسلام آباد(اے پی پی)فروری 2021 کے دورن آئرن اینڈ سٹیل سکریپ کی درآمدات میں 13.08 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2021 کے دوران درآمدات کا حجم 148.9 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2020 کے دوران درآمدات کا حجم 131.7 ملین ڈالررہا تھا۔اس طرح فروری 2020 کے مقابلہ میں فروری 2021 کے دوران آئرن اینڈ سٹیل سکریپ کی قومی درآمدات میں 17.2 ملین ڈالر یعنی 13 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔