اسٹیٹ بینک کے رمضان المبارک کے لیے دفتری اور کاروباری اوقات کار

April 14, 2021

کراچی (اے پی پی)مرکزی بینک اور تمام بینک ، ترقیاتی مالی ادارے اور مائکرو فنانس بینک کے دفاتر رمضان المبارک کے دوران پیر تا جمعرات صبح 10 بجے سے 4 بجے سہ پہر تک جبکہ جمعہ کوصبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کام کریں گے،پیر تا جمعرات 2 بجے سے سوا 2 بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا جبکہ جمعہ کوکوئی وقفہ نہیں ہوگا۔ اسٹیٹ بینک سے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ماہ رمضان المبارک 1442ہجری کے دوران بینک دولت پاکستان میں اعلان کردہ دفتری اوقات پر عمل کیا جائے گا ۔