پی ٹی سی ایل کو ختم ہونیوالی سہ ماہی میں 33؍ارب سے زائد آمدنی

April 14, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی سی ایل نے31مارچ 2021 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں7 فیصد کے اضافے سے33.9 ارب روپے کی آمدن حاصل کی جس میں میں بڑا حصہ پی ٹی سی ایل اور یو بینک کا ہے۔ یوبینک نے اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اپنی سہ ماہی آمدن میں 26.5 فیصد کااضافہ کیا۔پی ٹی سی ایل کا خالص منافع 1.6ارب روپے رہا ۔