عبید سلیم پٹیل ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اربن ڈیولپمنٹ کے کنوینر مقرر

April 14, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاق ایوان ہا ئے تجا رت و صنعت (ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے عبید سلیم پٹیل کو2021کے لئے ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اربن ڈیولپمنٹ کا کنوینر مقرر کردیاہے۔صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصرحیات مگوں نے اس توقع کا اظہار کیاکہ عبید سلیم پٹیل اپنے سابقہ تجربہ کی روشنی میں اربن ڈیولپمنٹ سیکٹرکی بہتری کے لئے قابل عمل تجاویز حکومت اور ایف پی سی سی آئی کو پیش کریں گے جو پاکستان کے شہروںکی بہتر معاشی ترقی میں مددگارثابت ہوں ۔عبیدسلیم پٹیل جوتعمیراتی کاروبار میں ایک نما یاں مقام رکھتے ہیں۔