ڈیزل انجنوں کی پیداوار میں رواں مالی سال کے دوران اضافہ

April 14, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں ڈیزل انجنوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں ڈیزل کی انجنوں کی پیداوارمیں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرعمومی اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں ڈیزل انجنوں کی پیداورمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.43 فیصدکااضافہ ہواہے، جولائی سے لیکرجنوری 2021 تک کی مدت میں ملک میں 965 یونٹس ڈیزل انجنوں کی پیداوارریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 890 یونٹس ڈیزل انجنوں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی، جنوری2021 میں ملک میں 150یونٹس ڈیزل انجنوں کی پیداوارہوئی، گزشتہ سال جنوری میں ملک میں 106یونٹس ڈیزل انجنوں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔واضح رہے کہ ملک میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پربالترتیب 9.13 فیصد اور7.85فیصدکااضافہ ہواہے۔