ٹیکسٹائل گروپ کی قومی برآمدات 6.69 فیصد بڑھ گئیں

April 14, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی قومی برآمدات 6.69 فیصد بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری 2020-21 کے دوران برآمدات کی مالیت 9 ارب 99 کروڑ 97 لاکھ 70 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 2019-20 کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات سے 9 ارب 37 کروڑ 28 لاکھ 19 ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں 62 کروڑ 69 لاکھ 51 ہزار ڈالر یعنی 6.69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔