انٹر بینک،ڈالر کی قیمت میں استحکام

April 14, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں بہتری ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے سستا ہو گیا ، یورو اور پاؤنڈ کی قیمت میں بھی کمی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 152.85 روپے اور قیمت فروخت 152.95 روپے پر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 152.80روپے سے کم ہوکر 152.70روپے اور قیمت فروخت 153.10روپے سے کم ہو کر 153.00روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 60پیسے کی کمی سے 180.60روپے سے کم ہو کر 180.00روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کی کمی سے 182.00روپے سے کم ہو کر 181.80روپے ہو گئی ہے ، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 209.00روپے سے کم ہو کر 208.00روپے اور قیمت فروخت 211.00روپے سے کم ہو کر 210.00روپے ہو گئی ہے ۔