سونے کی قیمت میں 1500روپے فی تولہ کمی

April 14, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 1500 فی تولہ کی کمی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11ڈالر فی اونس کی کمی سے 1741 ڈالر سے کم ہو کر 1730 ڈالر فی اونس پر آگئی ،جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1500روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 2ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 1287 روپے کی کمی سے 87ہزار 448 روپے ہو گئی ، جبکہ چاندی کی قیمت 60روپے کی کمی سے 1300روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔