رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ، تولیہ کی برآمدات میں 16.31 فیصد اضافہ

April 14, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران تولیہ کی قومی برآمدات میں 16.31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا فروری 21-2020 کے دوران برآمدات کا حجم 61 کروڑ 6 لاکھ 84 ہزار ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی تا فروری 20-2019 کے دوران برآمدات کا حجم 52 کروڑ 50 لاکھ 48 ہزار ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مال یسال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران تولیہ کی ملکی برآمدات میں 8 کروڑ 56 لاکھ 36 ہزار ڈالر یعنی 16 فیصد سے زیادہ کانمایاں اضافہ واقع ہوا ہے۔