صوبائی وزیر ٹیکسیشن کی زیر صدارت اجلاس، ٹیکس وصولی کا جائزہ

April 14, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اجلاس پیر کو صوبائی وزیر میکش کمار چاولہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جولائی 2020 سے مارچ 2021 تک موٹر وہیکل ٹیکس اور جائیداد ٹیکس کی وصولی کی صورتحال کراچی سے موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 6271.632 ملین روپے اور حیدرآباد سے 406.888 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا اسی مد میں سکھر سے 188.530 ملین روپے اور شہید بےنظیر آباد سے 75.875 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں لاڑکانہ سے 90.588 ملین روپے اور میرپور خاص سے 49.785 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جائیداد ٹیکس کی مد میں کراچی سے 1347.812 ملین روپے اور حیدرآباد سے 66.106 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا اسی مد میں سکھر سے 31.548 ملین روپے اور شہید بےنظیر آباد سے 8.494 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جائیداد ٹیکس کی مد میں لاڑکانہ سے 19.865 ملین روپے اور میرپور خاص سے 9.729 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔