صحت کی سہولتیں، 12 ارب 70کروڑ 91لاکھ روپے کے فنڈز جاری

April 14, 2021

اسلام آباد(اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے مجموعی طور پر اب تک 12 ارب 70 کروڑ 91لاکھ روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 14 ارب 27 کروڑ سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔