کارکی ونڈ ‏اسکرین پر اچانک سانپ نکل آیا

April 14, 2021

آسٹریلیا میں ایک سفر کے دوران اچانک کارکی ونڈ ‏اسکرین پر زندہ سانپ نمودار ہوا اور رینگنے لگا۔

جان اور اس کی فیملی نیوساؤتھ ویلز سے کوئز لینڈ کی جانب سفر کررہی تھی کہ ونڈ اسکرین پر 6 فٹ لمبے سانپ کو دیکھ کر حیران ہوگئے۔

فیملی نے کسی سے مدد لینے کے بجائے احتیاطی تدابیر کے تحت شیشے بند رکھے اور سارا سفر ‏کار میں ڈر اور خوف کے ساتھ گزارا۔