قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول دسمبر میں منعقد ہوگا

April 14, 2021

قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے 43 ویں ایڈیشن کا آغاز رواں برس دسمبر میں ہوگا۔

قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے صدرنے بتایا کہ قاہرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا 43 واں ایڈیشن 1دسمبر 2021 کو شروع ہوگا ۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس کے ایڈیشن میں 40 سے زائد ممالک کی 95 سے زیادہ فلمیں پیش کی گئی تھی اور گزشتہ تین ایڈیشن کی طرح اس میلے میں بھی صنعت پر مبنی قاہرہ انڈسٹری ڈے اور قاہرہ فلم کنیکشن کے شریک فنانسنگ ایونٹ کی نمائش ہوگی۔

واضح رہے کہ مصر میں منعقد کیا جانے والا قاہرہ فلم فیسٹول اس خطے کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا سالانہ فلمی میلہ ہے.