عالیہ بھٹ کورونا وائرس سے صحتیاب

April 14, 2021


بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

اس حوالے سے عالیہ بھٹ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ کافی خوش اور تندرست نظر آرہی ہیں۔


بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ان دنوں چیزوں کا منفی ہونا ہی بہتر ہے۔‘

عالیہ بھٹ کے اس کیپشن کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ اداکارہ قرنطینہ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کی پوسٹ پر بالی ووڈ فنکاروں سمیت اُن کے مداحوں کی جانب سے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے فوری بعد اُنہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ وہ ڈاکٹروں کے مشورے سے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں اکشے کمار، عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، سنی دیول، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔