منیب بٹ 29 سال کے ہو گئے

April 14, 2021

پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنی 29 ویں سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

منیب بٹ آج اپنی 29ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان کی معروف کامیاب جوڑی منیب بٹ اور اُن کی اہلیہ ایمن خان کی جانب سے گزشتہ شب کیک کاٹا گیا۔

منیب اور ایمن کی جانب سے کیک کاٹنے کی خوبصورت ویڈیو مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی گئی ہے۔

منیب بٹ کی جانب سے اپنی انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سالگرہ کی ویڈیو شیئر کی گئی جو کہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔

منیب بٹ کی اس ویڈیو کو پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا جا رہا ہے جس پر منیب بٹ کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔