تحریک لبیک پر پابندی کا عمل دو دن میں مکمل ہوجائے گا، وزیر مذہبی امور

April 14, 2021


وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کا عمل ایک دو دن میں مکمل ہوجائے گا۔

نورالحق قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے مذاکرات سے معاملات حل کرنے کی کوشش کی لیکن تحریک لبیک نے احتجاج کی کال دے دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاستیں اور حکومتیں منت سماجت نہیں کرتیں ، لیکن ہم نے یہ بھی کرکے دیکھ لیا۔