شہر قائد کا موسم گرم ، مرطوب رہنے کا امکان

April 15, 2021

کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 25اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ شہر قائد کی ہوا میں نمی کا تناسب 65فیصد ہے،جنوب مغرب سے 14کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔