اسلام آباد میں کورونا صورتحال اور اسپتالوں میں گنجائش

April 15, 2021

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں کے 808 آکسیجن بیڈزمیں سے 509 پر کورونا مریض داخل ہیں، جبکہ کورونا مریضوں کیلئے مختص299 آکسیجن بیڈ خالی ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد کے مریضوں کیلئے مختص 112 وینٹی لیٹرز میں57 پرمریض زیر علاج ہیں، پمزمیں 183 آکسیجن بیڈز میں سے 140 پر کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

اسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایچ آئی ٹی سی کے105 آکسیجن بیڈزمیں سے93 پر کورونا مریض ہیں، پولی کلینک اسپتال میں47 آکسیجن بیڈز میں سے 33 پر کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

اس کے علاوہ فیڈرل گورنمنٹ اسپتال میں 100 آکسیجن بیڈز میں سے9 پر کورونا مریض ہیں، پمز کے 21 وینٹی لیٹرز میں سے 4 پر کورونا مریض ہیں، آئی ایچ آئی ٹی سی کے20 وینٹی لیٹرزمیں سے 10 پر کورونا مریض ہیں ۔

اسلام آبادمیں 15 سرکاری ،نجی اسپتال کورونا کے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔