فلپ نے ڈیانا سے پہلی ملاقات کے بعد چارلس کو خط کیوں لکھا تھا؟

April 15, 2021

حال ہی میں دارِ فانی سے کوچ کرجانے والے برطانوی شہزادہ فلپ نے شہزادی ڈیانا سے پہلی ملاقات کرنے کے بعد اپنے بیٹے شہزادہ چارلس کو خط لکھا تھا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی مبصرجائلز برانڈریتھ کا کہنا ہے کہ’ڈیانا کے شرمیلےانداز اور جوانی نے فلپ کو اپنے بیٹے چارلس کو شادی کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے پر مجبور کیا۔‘

رپورٹس کے مطابق شہزادہ فلپ نےاپنے بیٹے چارلس کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے چارلس کوبتایا کہ ڈیانا سے شادی کرنے کے لیےکس طرح آگے بڑھنا چاہئے۔

اُس وقت اپنے 32 سالہ بیٹے کو لکھے گئے خط میں ، فلپ نے نشاندہی کی کہ وہ لڑکی جوان اور کمزور ہے ، اور اب وقت آگیا ہے کہ چارلس باقاعدہ طور پر اسے اپنے ساتھ رکھے یا پھر چپ ہوجائے اور پیچھے ہٹ جائے۔

شہزادہ فلپ نےچارلس کو تجویز دی کہ یا تو ڈیانا کو شادی کا پیغام بھیج کر اپنی فیملی اور ملک کو خوش کرےیا اسے چھوڑدے۔

فلپ نےخط میں مزید لکھا کہ ’لیکن اسےدربدر ہونے کے لیے چھوڑنا نہیں چاہیے۔‘

رپورٹس کے مطابق اس خط کا مقصد شہزادہ چارلس کو لیڈی ڈیانا سے شادی کرنے پر آمادہ کرنا تھا، اور شاہی مبصر جائلز کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ’یہ دھمکی آمیز خط بالکل نہیں تھا بلکہ انتہائی معقول اور ذمہ دارانہ تھا۔‘

شاہی مبصر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ فلپ ابتدائی مراحل سے ہی جوڑے کے رشتے میں ملوث رہے ہیں ۔