بھارتی لڑکی نے 12 سال بعد بال کٹوالئے

April 16, 2021

بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے اور ورلڈ ریکارڈ بنانے والی لڑکی نے 12 سال بعد بال کٹوالئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ نلنشی پٹیل نے کم عمری میں لمبے بالوں سے متعلق 3 ورلڈ رکارڈ بنا رکھے ہیں۔ انہوں نے حالیہ ریکارڈ جولائی2020 میں بنایا تھا۔ اس وقت انکے بالوں کی لمبائی 6فٹ6 انچ تھی۔

نلنشی پٹیل نے بال کٹوانے سے پہلے کہا کہ میں پرجوش اور تھوڑا گھبرا رہی ہوں کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ میں نئے بالوں کے ساتھ کیسی نظر آؤں گی۔

بھارتی لڑکی نے بال کٹوانے کے بعد انہیں چوما جبکہ والدہ نے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔