نظام پسماندگی اور غربت کا باعث بن رہا ہے، فائق شاہ

April 16, 2021

پشاور(وقائع نگار) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا کہ پاکستانی اشرافیہ 26 کھرب کی مراعات استعمال کرتی ہے یہ ایک قومی المیہ ہے کہ غریب، غریب تر اور امیر مضبوط اور امیر تر ہو رہا ہے جس امیر کے کاروبار، سرمایہ کاری اور تجارت سے غریب بھی آگے بڑھتا تھا وہ اشرافیہ نے بیرون ملک منتقل کر کے دبا دی ہے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ ملکی معیشت کا چھ فیصد کے برابر صرف اشرافیہ مراعات استعمال کرتی ہے جو قومی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام پسماندگی اور غربت کا باعث بن رہا ہے۔غاصب ایلیٹ کو لگام نہ ڈالی گئی تو عوام کے ہاتھ اور اشرافیہ کے گریبان ہوں گے۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ تمام ادارے اور حکومت اگر خدمت خلق کو شعار بناتے تو آج اس طرح امیر اور غریب کا فرق نہ ہوتا،محمد فائق شاہ نے مساوات اور اخوت پر مشتمل معاشی ترقی پر زور دیا۔