کورونا ویکسین کیلئے چائینہ کمپنی سے باقاعدہ ایم او یو سائن کرینگے،زاہدشاہ

April 16, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدرمحمد زاہدشاہ نے کہاہے کہ بزنس کمیونٹی اور فیکٹری ورکرز کو کورونا ویکسین کے لئے جلد چائینہ کمپنی سے باقاعدہ ایم او یو سائن کرینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوںکورونا ویکسین بنانے والے چائینہ کمپنی کے وفد سےملاقات میں کیا۔ وفد پیمز ہسپتال کے ڈاکٹر کرن، ڈاکٹر ارم،چائینہ کمپنی کے نمائندے خاور خان پر مشتمل تھا۔ وفد نے نائب صدر کو بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ چائینہ کمپنی فیکٹری ورکرز کو مفت ویکسین کے ساتھ ٹیسٹ کرے گا، کورونا بیماری نہ ہونے کی صورت میں ورکرز کو تین ڈوز اسلام آباد پیمز ہسپتال میں لگائی جائے گی جس کے آنے جانے کا اخراجات بھی کمپنی برداشت کرے گا جس پر نائب صدر محمد زاہدشاہ نے وفد کو بتایا کہ ویکسین کمپنی کے بارے میں معلومات اور گرنٹی کے لئے پیمزکے میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور آغا خان یونیورسٹی کے ساتھ کی جانے والے ریسریچ اورادویات بنانے کی منظوری دینے والے ڈریپ سے تصدیق کے بعد باقاعدہ کورونا ویکسینیشن کے لئے ایم او یو سائن کرینگے۔وفد نے نائب صدر کو بتایاکہ کورونا ویکسین لگوانے والے ورکرز کے تمام ٹیسٹ کرینگے اور کورونا سے بچ جانے والے ورکرز کو ویکسین لگوائی جائے گی تاکہ صنعتی ورکرزکو کورونا وبائسے بچایا جاسکے۔