جولیا مائیکل کا اپنی ڈیبیو میوزک البم ریلیز کرنے کا اعلان

April 16, 2021

امریکی گلوکارہ جولیا مائیکل نے کہا ہے کہ وہ اپنی پہلی البم 30 اپریل کو ریلیز کریں گی جس میں 10 گانے شامل ہیں۔

انسٹاگرام پر 27سالہ جولیا مائیکل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ اپنی البم ریلیز کر رہی ہوں جو میں نے گزشتہ سال کے دوران بنائی۔


نوجوان گلوکارہ نے مداحوں کے لئے لکھا کہ امید ہے آپ کو میرا کام پسند آئے گا۔ انہوں نے البم کی تیاری کے دوران ساتھ دینے والے تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔