ترکی: میچ کے دوران فٹبالرز نے افطار کیا

April 16, 2021


ترکی میں ایک فٹبال میچ کے دوران مسلم فٹبالرز نےگراؤنڈ میں افطار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ترکی ميں ایک فٹبال ميچ جاری تھا کہ روزہ افطار کا وقت ہوگیا جس پر کھلاڑیوں نے کھیل کا وقفہ کر لیا اور میدان میں ہی روزہ افطار کیا۔

ویڈیو میں مسلم فٹبالرز کو کھجور اور پانی سے روزہ افطار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔