نوجوان کا بلوچستان تا خنجراب سائیکل پر سفرمکمل

April 16, 2021

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عابد بیگ نے بلوچستان سے خُنجراب تک سائیکل پر سفر مکمل کرلیا۔

وادی ہنزہ کے نوجوان سائیکلسٹ عابد بیگ نے 3 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ 12 روز میں مکمل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے بہتر امیج کو اجاگر کرنا اور سائیکلنگ کو پروموٹ کرنا میرا مقصد ہے، سطح سمندر کے 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے 16 ہزار فٹ کی بلندی کے منفی 15 ڈگری تک کا انوکھا سفر تھا۔

نوجوان سائیکلسٹ عابد بیگ کا آبائی علاقے ہنزہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔