بختاور بھٹو کا پاکستان میں سوشل میڈیا کی جزوی بندش پر ردعمل

April 16, 2021

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے ملک بھر میں 4 گھنٹے کیلئے بند کی جانے والی سوشل میڈیا سروسز پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ٹک ٹاک یا ٹوئٹر پر پابندی عائد کردینا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

بختاور بھٹو کے مطابق غلط کام کرنے والوں کو گرفتار کیاجانا چاہئے بجائے اس کے کہ سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی جائے۔

واضح رہے کہ حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر آج صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک پابندی عائد کردی تھی۔

حکومتی پابندی کے تحت جزوی طور پر واٹس ایپ، ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اور ٹیلی گرام کی سروسز بند کی گئی تھیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا۔