پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا ملا جلا دن

April 16, 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

شیئرز بازار کا 100 انڈیکس 75 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 305 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 237 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

شیئرز بازار میں آج 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 کروڑ روپے اضافے سے 7 ہزار 904 ارب روپے ہے۔