سعودی عرب کے شہر جزان پر میزائل اور ڈرون حملے قابل مذمت ہیں، پاکستان

April 16, 2021

پاکستان نے سعودی عرب کے شہر جزان پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔

اسلام آباد سےترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خوف اور دہشت پھیلانے والے حملے قابل مذمت ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کی توثیق کرتا ہے۔