یورپی یونین بھارت تجارتی معاہدہ انسانی حقوق بحالی سے مشروط ہے، سجاد کریم

April 16, 2021

یورپی یونین بھارتی تجارتی معاہدہ انسانی حقوق بحالی سے مشروط ہے۔ سابق ٹریڈ چیف مذاکرات کار ڈاکٹر سجاد کریم کے مطابق فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے قبل ڈرافٹ میں موجود شرائط پورا کرنا ضروری ہے۔

دوسری جانب برسلز سے چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم روکنے کے لیے یورپ کردار ادا کرے۔

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خاتمے تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔