اسٹوکس نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر

April 17, 2021

لندن (جنگ نیوز) انگلینڈ کے آل رائونڈر بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ آئی پی ایل کےپہلے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ان کے انگلی میں فریکچر ہوا تھا۔ ان کی انگلی میں سرجری تجویز کی گئی ہے جس کے سبب وہ 12 ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔