قاسم بیلہ مڈل سکول کو ہائی بنایا جائے،کمشنر کا سیکرٹری ایجوکیشن کو مراسلہ

April 17, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر جاوید محمود نے قاسم بیلہ مڈل سکول کی ہائی سکول میں اپ گریڈیشن بارے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سکول کی نئی عمارت کی تعمیر کے بعد بلڈنگ محکمہ سکول کے سپرد کر دی گئی تھی۔ایس این ای نان فنکشنل ہونے کی وجہ سے سکول میں نویں دسویں کی جماعتوں کا آغاز نہیں ہوسکا۔ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے ہائر سکول کی ایس این ای فنکشنل کرنے بارے لکھا جاچکا ہے۔ایس این ای فنکشنل ہوتے ہی پرائمری سکول کو ہائر سکول کی نئی بلڈنگ میں شفٹ کردیا جائے گا۔ کمشنر نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم کیلئے سکول کا جلد فعال ہونا ناگزیر ہے‘سکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ بھی جلد دیا جائے گا۔