ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری ہزاروں کی نقدی، موٹرسائیکل سے محروم

April 17, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری ہزاروں روپے کی نقدی و موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کےمطابق تھانہ نیوملتان کےعلاقے واپڈا کالونی حمیرا بی بی سے موٹرسائیکل سوار دوملزمان جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی22ہزار پانچ سور روپے موجود تھے چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سٹی جلالپور کےعلاقے محمد ارشاد جبکہ تھانہ قادر پور راں کےعلاقے محمد طارق کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئی ،پولیس نے واقعات کی اطلاعات پر مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔