یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج عملاً کہیں نظر نہیں آرہا، میاں اسلم

April 17, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنی ذمہ داری ادا کر نے میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج بھی عملاً کہیں نظر نہیں آرہا چینی اور آٹے جیسی انتہائی ضروری اشیاء تک غائب ہو گئی ہیں۔مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیاءکی قیمتوں کو کنٹرول کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ماہ مقدس میں ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں نے عوام کی مشکلات و پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے حکومت اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ عوام کو رمضان المبارک میں حقیقی طور پر ریلیف مل سکے۔