این سی اوسی احکامات برعکس،محکمہ بلدیات میں 100فیصد حاضری،میٹنگز جاری

April 17, 2021

پشاور(جنگ نیوز)محکمہ بلدیات نے این سی اوسی کے احکامات کے برعکس اقدامات شروع کردیئے ہیں جس کی وجہ سے کوروناوباء پھیلائو کا خدشہ بڑھ گیاہے تودوسری جانب افسران بالاکے غیرذمہ دارانہ اقدام سے ملازمین بے چینی کاشکار ہوگئے ہیں،عالمی وباء کورونا کی تیسری لہرپہلی دولہروں کی نسبت انتہائی خطرناک ثابت ہورہی ہے،جس کی واضح مثال چند روزقبل کوروناسے خیبرپختونخوامیں ریکارڈ49اموات ریکارڈ ہونا ہے، کوروناکے بڑھتے کیسزکے پیش نظراین سی اوسی نے تمام صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ دفاترمیں کم سے کم عملے سے کام چلایاجائے تاکہ کوروناجیسی خطرناک وباء کے پھیلائومیں کمی واقع ہو،این سی اوسی کی ہدایت پرخیبرپختونخواحکومت نے بھی دفاترمیں پچاس سٹاف سے چلانے کااحکامات جاری کئے تھے تاہم محکمہ بلدیات کی جانب سے پچاس فیصد عملہ کوچھٹی دینادرکنارہیڈآفس اورکیمپ آفس میں آئے روز کی میٹنگزکانہ ر کنے والاسلسلہ جاری ہے جس سے افسران اورماتحت عملہ شدیدپریشانی کاشکارہے،محکمہ بلدیات کے افسران اورماتحت اہلکاروں نے وزیراعلیٰ اوروزیربلدیات سے مطالبہ کیاہے کہ آئے روزکی بیٹھکوں کاسلسلہ محدودکرکے این سی اوسی کے احکامات کوعملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،واضح رہے کہ کوروناسے سیکرٹری بلدیات، سپیشل سیکرٹری بلدیات،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ ،ایڈیشنل سیکرٹری لوکل کونسل بورڈسمیت متعددگریڈانیس کے افسران متاثرہوچکے ہیں۔