رمضان کے آغاز کیساتھ ہی مہنگائی عروج پر، ایپ میں دیئے نرخ زبانی جمع خرچ

April 17, 2021

پشاور(احتشام طورو ،وقائع نگار) رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ گئی صوبائی حکومت کی بنائی گئی ایپ مرستیال میں دیئے گئے نرخ صرف زبانی جمع خرچ تک محدود ہو کر رہ گئے شہر بھر میں گوشت فی کلو 550 روپے اور قیمہ 600 تک فروخت ہورہا ہے جبکہ سبزیاں ، چینی ، گھی اور دالوں کے نرخ بھی اضافے کے ساتھ وصول کئے جارہے ہیں رمضان المبارک کے دوسرے دن مرغی کی قیمت 261 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے اس طرح سبزیوں کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے سبزی میں آلو سرخ 50 روپے ، پیاز 70 روپے ،ٹماٹر60روپے ،لیموں400روپے ،ادرک400 اور کچالو 90 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہے پشاور غلہ مارکیٹ میں چینی اور گھی کی قیمت میں اضافہ بھی بدستور جاری ہے چینی کا 85 روپے نرخ مقرر کئے جانے کے بعد بھی شہریوں سے 90 سے 100 روپے وصول کیا جارہا ہے جبکہ گھی 300 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے جس سے شہریوں کے بجٹ پر مزید بوجھ بڑھ گیا ہے ۔