ریپ کےشکار افراد کو انصاف فراہمی، انڈیپنڈنٹ سپورٹ ایڈوائزرز مقرر کرنیکافیصلہ

April 17, 2021

پشاور(نامہ نگار) وفاقی حکومت نے ریپ اور جنسی تشدد کے شکار افراد کو فوری انصاف کی فراہمی کےلئے ’’انٹی ریپ (انوسٹیگیشن اینڈ ٹرائل ) آرڈنینس ‘‘کے تحت ملک بھر کی طرح خیبرپختونخو ا میں بھی اضلاع اور تحصیل سطح پر’’ انڈیپنڈنٹ سپورٹ ایڈوائزرز ‘‘ مقرر کرنے کافیصلہ کیا ہے ،ا س حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کا احکامات جاری کردئیے گئے ہیں، وفاقی وزار ت برائے انسانی حقوق کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے نام ارسال کردہ مراسلے میں کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے انٹی ریپ (انوسٹیگیشن اینڈ ٹرائل)آرڈنینس جاری کیا تھا جو کہ گزشتہ سال دسمبرسے ملک بھرمیں لاگو ہوچکا ہے،آرڈنینس کے سیکشن 11کے مطابق انڈیپنڈنٹ سپورٹ ایڈوائزرز،متاثر شخص کے ساتھ عدالتی کارروائی کے دوران موجود ہونگے تاکہ متاثرہ فرد کو عدالت کے اندر یا باہر کسی طرح ویکٹمائز نہ کیا جائے ، مراسلے میں کہا گیا ہےکہ اس سلسلے میں آرڈیننس کے سیکشن 15کے تحت پہلے ہی وزارت انسانی حقوق کے تحت کمیٹی قائم کی گئی ہے جو اضلاع اور تحصیل کی سطح پر انڈیپنڈنٹ سپورٹ ایڈوائزرز کی فہرست تیار کرے گی ،مراسلے میں واضح کیا گیا ہےکہ انڈیپنڈنٹ سپورٹ ایڈوائزرز ڈاکٹر ز ،لائرز ،سائیکالوجسٹ ،پیرا لیگل یا لیڈی ہیلتھ ورکرز ہوسکتے ہیں جو اس قسم کے کیسز کو ڈیل کرسکتے ہیں،اس لئے خیبرپختونخوا میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر ، ہسپتالوں میں کام کرنےوالے سوشل میڈیکل آفیسرز ،وویمن کرائسز سینٹرز اور چائلڈ پرٹیکشن بیورو وغیرہ میں کام کرنے والی خواتین پر مشتمل انڈیپنڈنٹ سپورٹ ایڈوائزرز نامزد کرکے فہرست وزارت انسانی حقوق کوارسال کی جائے تاکہ پروگرام پر عمل درآمد شروع کیاجاسکے ۔