کراچی: ہول سیلز اجناس بازار ہڑتال کے باعث آج بند رہیں گے

April 17, 2021

چئیرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ ہول سیلز اجناس بازار ہڑتال کے باعث آج بند رہیں گے۔

چئیرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایڈیشنل کمشنر بات سننے کو تیار نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پونے تین کروڑ آبادی کی ہول سیل سپلائی تین دن سے بند ہے۔

دوسری جانبچیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے پابندی کے باوجود بھی آج کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ بار بار چھٹیوں کے دن تبدیل کرنے سے ابہام پیدا ہورہا ہے۔