ایک دن میں مزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار ہوگئے: این سی او سی

April 17, 2021

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانملک بھر میںمزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعدکورونا وائرس کا شکار ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 551 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 658 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 14 ہزار 743 ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز سب سے زیادہ سندھ میں متاثر ہوئے، سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 5 ہزار 577 پہنچ گئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 150 ہیلتھ کیئر ورکرز جان کی بازی ہار چکے ہیں۔