چینی کی درآمد کا انٹرنیشنل ٹینڈر چوتھی بار جاری

April 17, 2021

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چینی کی درآمد کے لیے چوتھی بار ٹینڈر جاری کر دیا۔

اس حوالے سے حکام ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے کہا کہ چینی کی درآمد کے لیے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کیا ہے۔

حکام ٹی سی پی نے کہا کہ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر چوتھی بار جاری کیا گیا ہے۔

ٹی سی پی حکام کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن 50 ہزار ٹن کے مسلسل تین ٹینڈر منسوخ کرچکا ہے جبکہ ٹی سی پی نے مہنگی بولی کے باعث چینی کی درآمد کے تین ٹینڈر منسوخ کیے۔

حکام ٹی سی پی نے کہا کہ کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی کراچی پورٹ پر 85 سے 86 روپے کلو میں پڑتی۔

اُنہوں نے کہا کہ وزرات تجارت نے کم بولی دینے والی کمپنی کی عدم شرکت اور مہنگی چینی ہونے کے باعث تیسرا ٹینڈر منسوخ کروایا۔

دوسری جانب ذرائع وزرات تجارت نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اس سے قبل حکومت چینی درآمد کے 3 ٹینڈر منسوخ کرچکی ہے۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے مطابق سب سے کم بولی والی کمپنی نے سکیورٹی بانڈ جمع نہیں کرایا تھا جبکہ ٹی سی پی کو ترکش کمپنی نے 484 ڈالر فی ٹن کی بولی دی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت نے ترکش کمپنی کو غیر ذمہ دار قرار دیا اور ہدایت کی کہ ٹینٹڈر منسوخ کر دیا جائے۔

دوسری جانب ذرائع وزارت تجارت کے مطابق ٹی سی پی نے عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہونے پر ٹینڈر منسوخ کیا گیا تھا۔