حکومت نے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی عائد کر دی: وزارت تجارت

April 17, 2021

حکومت نے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی عائد کر دی جس کانوٹیفکیشن وزارت تجارت نے جاری کردیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 2 ملی لیٹر، 2.5 ملی لیٹر 3 اور 5ملی لیٹر کی سرنج کی درآمد پر پابندی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق روایتی سرنج کے دوبارہ استعمال ہونے کے باعث پابندی عائد کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے آٹو ڈسپوزیبل سرنج کی درآمد پر ڈیوٹیاں ختم کی تھیں۔