آسٹریلیا: ایسٹرازینیکا ویکسین سے خاتون کی موت واقع

April 17, 2021

آسٹریلیا میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کے استعمال سے خاتون ہلاک ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسٹرا زینیکا ویکسین کے استعمال کے بعد خون کی پھٹکیاں بننے سےخاتون کی موت واقع ہوئی۔

اس حوالے سے آسٹریلوی وزیرِ صحت نے کہا ہے کہ ویکسین سے متعلق جائزہ جاری رکھا جائے گا۔

دوسری جانب گوئٹے مالا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے برازیل، برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے مسافروں پر پابندی عائد کردی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق برازیل میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 85 ہزار 774 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3 ہزار 305 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں 26 اپریل سے نرمی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

برطانوی ویکسی نیشن کمیٹی کے مطابق برطانیہ میں حاملہ خواتین فائزر یا موڈرنا ویکسین لگوا سکتی ہیں۔

ویکسی نیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ فائزر اور موڈرنا ویکسین کا ڈیٹابتاتا ہے کہ وہ محفوظ ہیں۔

دوسری جانب خبر ایجسنی کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ کورونا وائرس کی نئی اقسام سے نمٹنے کے لیے 1.7بلین ڈالرخرچ کرے گی۔