سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافہ

April 17, 2021

ملک میں سونے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے ساتھ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 4 ہزار 300 روپے ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 1115 روپے اضافے سے 89 ہزار 420 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 30 ڈالر اضافے سے 1777 ڈالر فی اونس ہے۔