انکم ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ سے متعلق ای میلز جعلی ہیں، اعلامیہ ایف بی آر

April 17, 2021

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ سے متعلق ای میلز جعلی ہیں۔

ایف بی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جعلی ای میلز میں انکم ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ کا معائنہ کرنے کا کہا جارہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹیکس گزاروں کو متنبہ کیا جاتا ہے یہ ای میلز جعلی اور وائرس زدہ ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جعلی وائرس زدہ ای میلز کے ذریعے معلومات لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایسی جعلی ای میلز کو مکمل طور پر نظر انداز اور متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔