پاکستانی کمیونٹی یو اے ای کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے، وزیر خارجہ

April 17, 2021


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے، پاکستانی کمیونٹی یو اے ای کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں پاکستان بزنس کونسل دبئی نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یو اے ای دورے کا مقصد دو طرفہ تجارتی روابط اور تعاون کا فروغ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کیساتھ دو طرفہ کثیرالجہتی، تجارتی تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، دنیا کی توجہ پاکستان میں کاروباری مواقعوں کی طرف مبذول کروارہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے باوجود معاشی سفارت کاری کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔