ابھیشک بچن کی فلم ’دی بگ بُل‘ کی کامیابی پر امیتابھ بچن کو فخر

April 18, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کی چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم ’دی بگ بُل‘ کو جہاں مختلف قسم کی آرا کا سامنا کرنا پڑا، وہیں ایسا لگتا ہے کہ لوگ گھر بیٹھ کر یہ فلم دیکھ رہے ہیں۔فلم 1990 اور 2000 کے درمیان پیش آنے والے معاشی بحران سے منسلک ایک حقیقی واقعے سے ماخوذ ہے جس کا تعلق اسٹاک مارکیٹ میں ہرشد مہتہ اور ان کے مالیاتی جرائم سے ہے۔فلم کے منظر عام پر آتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے علاوہ مداحوں کی بھی توجہ حاصل کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہے۔فلم کی ریلیز کے بعد بگ بی امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کو اس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ’مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے۔اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے فلم ’دی بگ بل‘ کو ڈزنی اور ہاٹ اسٹار پر سال کے سب سے بڑے اوپنر کے طور پر پیش کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار ابھیشیک بچن کے والد امیتابھ بچن نے لکھا کہ ’شاباش میرے بیٹے، مجھے تمہاری کامیابی پر فخر ہے، ویسے بھی جب آپ کا بیٹا آپ کے جوتے پہننے لگے تو وہ بیٹا نہیں رہتا آپ کا دوست بن جاتا ہے۔‘انڈین ایکسپریس میں شبھرا گھپتا نے فلم کو 1.5 اسٹارز دیے ہیں اور فلم کو میلو ڈرامہ کا بہترین مکس قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین بھی فلم پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔