دنیا میں صرف مٹھی بھراصلی اور حقیقی انسان باقی ہیں، ہانیہ عامر

April 18, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہانیہ عامر نے خود پرتنقید کرنے والے ایسے افراد کو جواب دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ اداکارہ اپنی “اپنی حدود عبور کررہی ہیں”۔

ہانیہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں صرف مٹھی بھراصلی اور حقیقی انسان باقی ہیں۔

حقیقی انسان خوفزدہ ہیں کیوں کہ انہیں اپنے ہونے کی وجہ سے عجیب و غریب ناموں سے پکارا جاتا ہے۔انسٹاگرام پر فالوور کی تعداد 4 ملین تک پہنچنے پرہانیہ نےای ویڈیوسیریز شیئرکرتے ہوئےان لوگوں کو جواب دیا جو ان کے پوسٹ کیے جانے والے مود کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

ہانیہ کے مطابق ” مجھے ان لوگوں کی سمجھ نہیں آتی جو میر پوسٹس کے نیچے تبصرہ کرتے ہیں کہ وہ مجھے ان فالو کررہے ہیں کیونکہ میں اپنی حدود پار کررہی ہوں”۔

اداکارہ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس حوالے سے بات کررہے ہیں؟ میں نے ہمیشہ پیاراوراحترام کی بات کی۔ہانیہ نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب سے پیار کرتی ہیں جن میں انہیں ٹرول کرنے والے بھی شامل ہیں۔

اپریل فول پرہانیہ عامر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی منگنی کی خبر سے زبردست جھٹکا دے ڈالا تھا۔

انہوں نے ہیرے کی انگوٹھی پہنے پوئے تصویر پوسٹ کی جس کے بعد سوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ ہانیہ کی منگنی میوزک آرٹسٹ شمعون اسماعیل سے ہوئی ہے۔

بعد ازاں یہ ہانیہ کی جانب سے مذاق ثابت ہواجس نے سوشل میڈیاصارفین کے جذبات کو خوب بھڑکایا اورانہوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے اداکارہ کا فون ضبط کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔