پولیس ٹریننگ سینٹر سے مغوی کی بازیابی، ایس ایس پی آپریشننر انکوائری افسر تعینات

April 18, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گزشتہ روز شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپہ مار کر مغوی کو بازیاب کرایا گیا تھا،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز عارف عزیز کو واقعہ کے حوالے سے انکوائری افسر تعینات کیا گیا ہے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد نے عارف عزیز کو ہدایت دی ہے کہ پورے واقعہ کی مکمل تفتیش کی جائے اور جس کی غفلت سامنے آئے اس کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔